قتل کے ملز م کو عمرقید، 3لاکھ روپے جر ما نہ کی سزاکا حکم

منگل 26 جنوری 2016 14:49

قصور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصورمحمدیونس عزیزنے تھانہ راجہ جنگ کے نواحی گاؤں موضع متامیں سال2011ء میں قتل ہونیوالے مقتول عامرکے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے ہم نام ملزم عامرولد اسرائیل کو جرم ثابت ہونے پر عمرقیدکی سزا اورمبلغ 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزاکاحکم سنایا۔

(جاری ہے)

ہرجانہ کی رقم مقتول کے ورثاء کو بطورتلافی ادا کی جائے گی جبکہ مقدمہ کے دوسرے ملزم حیدرعلی کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق بکریاں چرانے کے تنازعہ پرملزمان اور مقتول کے درمیان جھگڑاہواتھا۔

متعلقہ عنوان :