پانچ چینی باشندوں کی جبری مشقت سے رہائی

منگل 26 جنوری 2016 14:37

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)پانچ چینی باشندوں کو غیر قانونی حراست سے آزاد کر ا لیا گیا ، ان چینیوں سے جبری مشقت لی جا رہی تھی ، ان میں سے تین شہر کی ایک بیکری میں کام کرتے تھے لیکن انہیں تنخواہ ادا نہیں کی جاتی تھی جبکہ دوسرے دو افراد سے ایک گودام میں کام لیا جا رہا تھا ، چین کے علاقائی محکمہ محنت جبری مشقت کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے ، رہا کرائے گئے افراد کا تعلق جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈانگ سے بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس علاقہ سے کئی ادارے لوگوں کو لالچ دے کر برازیل پہنچا دیتے ہیں جہاں جبری مشقت کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔