باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ‘ سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئیں

منگل 26 جنوری 2016 14:15

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں سیکیورٹی ،سی سی ٹی وی کیمروں ،سیکیورٹی گارڈز کی اہلیت اور سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئی ۔ تحقیقاتی کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین کمشنر پشاور ڈاکٹر فخرعالم کے زیر صدارات منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی مردان سعید وزیر ،ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے وقت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سانحہ کے روز باچا خان یونیورسٹی میں ،سی سی ٹی وی کیمروں ،سیکورٹی گارڈز کی اہلیت اور سیکورٹی گارڈز کے پاس اسلحہ کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی گئی۔یاد رہے کہ اپیک کمیٹی کی ہدایت پر کمشنر پشاور کے سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی آئندہ دو روز میں یونیورسٹی پر حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ صوبائی حکومت اور اپیک کمیٹی کو پیش کریگی ۔