حب : سکیورٹی فورسز کی کامیابی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 13:51

حب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : بلوچستان کے علاقہ حب کے قریب وندر میں سکیورٹی فورسز نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر حب کے علاقے وندر میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ہلاک ملزمان فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :