برازیل کے مشہور و معروف فٹ بالر رونالڈینہو بھارتی ریاست کیرالہ میں بال بال بچ گئے

منگل 26 جنوری 2016 13:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) برازیل کے مشہور و معروف فٹ بالر رونالڈینہو بھارتی ریاست کیرالہ میں بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے شہر کالیکٹ میں 21سال بعد منعقد ہونے والے سیٹ ناگ جی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کیلئے مشہور فٹ بالر رونالڈینہو کالیکٹ پہنچے تو راستے میں ان کی گاڑی کے محض چند فٹ کے فاصلے پر ایک ٹریفک سگنل کا پول گر کر ٹوٹ گیا ‘حادثے میں رونالڈینہو تو بال بال بچ گئے تاہم سگنل گرنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ان کی گاڑی کو راستہ فراہم کرنے کیلئے صفائی کرناپڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :