آسٹریلین اوپن ٹینس ‘سرینا ولیمز سیمی فائنل پہنچ گئی

منگل 26 جنوری 2016 13:48

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مریہ شرا پوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ‘پولینڈ کی ریڈوانسکا بھی فائنل فور میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

میلبورن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے سامنے شرا پوا بے بس دکھائی دیں، سرینا نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ریڈوانسکا نے اسپینش حریف کو باآسانی چھ ایک اور چھ تین سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :