لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ متحدہ حکومت کو مسترد کر دیا

اراکین کا حکومت کی توثیق سے انکار کر تے ہوئے ایک نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

منگل 26 جنوری 2016 13:47

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) شورش زدہ ملک لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ متحدہ حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایک رکن علی الغائدی نے کہاکہ اراکین نے اس حکومت کی توثیق سے انکار کر تے ہوئے ایک نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کا اجلاس مشرقی شہر تبروک میں ہوا اور 104 میں سے نواسی نے یونٹی حکومت کے خلاف ووٹ دیا۔ اِس پارلیمانی فیصلے کو اقوام متحدہ کی لیبیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے لیے ایک شدید جھٹکا قرار دیا گیا حکومت کو لیبیا کی صدارتی کونسل نے اقوام متحدہ کی حمایت کے ساتھ گزشتہ ہفتے کے دوران تجویز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :