صحافیوں کا رینالہ خوردکے سینئر صحافی باؤ ظفر اقبال کی حادثے میں ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 26 جنوری 2016 13:46

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدار ت راؤ مشتاق قادرخاں صدر منعقد ہوا جس میں رینالہ خوردکے سینئر صحافی باؤ ظفر اقبال کی حادثے میں ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ،اس موقع پر صدر ڈی یو جے راؤ مشتاق قادر خاں نے اپنے تعزیتی ریفرنس میں کہا کہ ظفر اقبال سچے ،سُچے اور انسان دوست شخصیت تھے انکی وفات سے صحافی برادری ایک ہمدرد ساتھی سے محروم ہو گئی انکا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا،اس موقع پر انکی روح کو ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات میں بلندی کیلئے دعائے خیر کی گئی ،اجلاس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔