امریکہ میں پراسرار بیماری میں مبتلا شخص کے سر میں مقناطیس قوت پیداہوگئی
عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 13:18
شکاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) امریکہ میں پراسرار بیماری میں مبتلا شخص کے سر میں مقناطیس قوت پیداہوگئی اور ہر چیز ان کے سر میں چپکنے لگی ہے۔شکاگو سے تعلق رکھنے والے جیمز کیٹون کے مطابق وہ ایک دن ڈاکٹر کے پاس گئے اور اپنے سر پر چیزیں چپکا کر دکھائیں تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گیا۔
(جاری ہے)
کیٹون کے مطابق ڈاکٹرز ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھا سکے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن کچھ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ شاید یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ ان کے جسم کا درجہ حرارت 100 ڈگری رہتا ہے جو مسام کو مقناطیس کی طرح کام کرنے پر تیار کرتا ہے جبکہ بعض ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی ہی بیماری کا شکار 2 اور افراد بھارت میں بھی موجود ہیں جیمز کیٹون اپنی اس حالت سے خوش بھی ہیں کیونکہ اس پراسرار بیماری نے انھیں آسودہ حال بنا دیا ہے۔
مختلف کمپنیاں اپنے اشتہار کیلئے جیمز کیٹون سے رابطہ کرتی ہیں۔ اندازے کے مطابق جیمز اس بیماری کی بدولت 3 لاکھ ڈالرزسالانہ کما لیتے ہیں۔ جیمز کیٹون نے بتایا کہ انھیں اپنی اس پراسرار بیماری کا 23 سال کی عمر میں پتا چلا جب اس نے اپنا سر مونڈھ لیا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ابھی اس کی عمر 7سال ہی تھی کہ کھیل کے دوران اس کے جسم سے مختلف کھلونے چپک جاتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.