جنوبی کوریا میں برفباری کے بعد فلائیٹ آپریشن بحال

منگل 26 جنوری 2016 13:09

سئیول ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) جنوبی کوریا کے جزیرے جیوجو میں برفباری کے بعد فلائیٹ آپریشن بحال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ جیوجو جزیرے میں گزشتہ تین روز سے جاری برفباری کے باعث پروازوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا جو اب حالات معمول پر آنے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب فلائیٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد 150پروازوں کے زریعے تقریبا 30ہزار مسافروں کو جیوجو سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :