پاکستان اے نے انگلینڈ لائنزکو تیسرے ون ڈے میں 17رنزسے شکست دے دی

منگل 26 جنوری 2016 13:07

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈ لائنز کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ سترہ رنز سے جیت لیا۔289 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 271رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ لائنز کودو ایک کی برتری حاصل ہے۔ آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ دبئی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان اے ٹیم نے پانچ وکٹیں کھوکر288 رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

پا کستان کی جانب سے خرم منظو113، فخر زمان 51ور فواد عالم ناقابل شکست 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان اے کے بولرز نے ہدف کا تعقب کرتے ہوہے انگلینڈ لائنز کوایک اوور پہلے ہی دوسواکہتر رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان جیمزونس ایک سودو، سام بلنگزاکیاون، لیام ڈاسن اکتالیس اور ٹوم ویسلے چونتیس رنز بنا کر بھی اپنی ٹیم کوفتح نہ دلاسکے۔محمدنواز نے تین اور محمدعباس نے دو وکٹیں حاصل کئیں۔ پاکستان اے ٹیم نے انگلینڈ کو سترہ رنز سے شکست دے دی، تاہم پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ لائنز کواب بھی دوایک کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :