سینچورین ٹیسٹ : اے بی ڈویلیئرز نے منفرد ریکارڈ اپنے نا م کرلیا
منگل 26 جنوری 2016 13:04
سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آوٴٹ ہو کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ 104 سالہ منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔سنچورین میں کھیلنے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے لیکن کپتان ابراہم ڈی ولیئرز پہلی اننگز میں دو گیندیں کھیل کر صفر پراسٹورٹ براڈ کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ کیا۔
ڈی ولیئرز جنوبی افریقہ کے دوسرے کپتان ہیں جنھیں ایک میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آوٴٹ ہونے کا ریکارڈ حاصل ہے،مایہ ناز بلے باز تیسرے میچ کی دوسری میں اننگز میں 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر اسٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے تھے، ڈی ولیئرز اپنے ٹیسٹ کیرئر میں 7 دفعہ صفر پر آوٴٹ ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل 1912 میں اس وقت کے کپتان لوئس ٹینکریڈ انگلینڈ ہی کے خلاف اوول کے میدان میں دونوں اننگز پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں صفر پرسب سے زیادہ بار آوٴٹ ہونے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باوٴلر کورنٹی والش کے پاس ہے، وہ اپنے کیرئر میں 43 دفعہ صفر پر آوٴٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی کرس مارٹن 36، آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باوٴلر گلین میک گراتھ 35 اور آسٹریلیا کے ہی شین وارن 34 دفعہ صفر پر آوٴٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرت ناک شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ناکامی سے دوچارہوئی۔تاہم اے بی ڈی ولیئرز نے ہندوستان کے دورے میں ایک روزہ سیریز میں بطور کپتان مسلسل 3 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔اے بی ڈی ولیئرز نے 105 ٹیسٹ میچوں میں 21 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 51.10 کی اوسط سے 8 ہزار 74 رنز بنائے ہیں جہاں ان کا بڑا اسکور 278 رنز ناٹ آوٴٹ ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.