جلد ہی روبوٹ آپ کا دماغ پڑھ سکیں گے مگر انہیں روکنے کے لیے ابھی تک کوئی قانون موجود نہیں
فیضان ہاشمی منگل 26 جنوری 2016 12:38
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2016ء)جلد ہی روبوٹ آپ کے دماغ کو پڑھ سکیں گے اور ہم انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکیں گے، کیونکہ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ روبوٹس کو دماغ پڑھنے سے روکنے کےلیے کوئی قانون موجود نہیں۔ اگر ماہرین کی پیش گوئی سچ نکلی تو2030 تک ہمارے سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر اس قابل ہوجائیں گے کہ درست طور پر ہماری سوچ کا تجزیہ کر سکیں۔
ابتدائی طور پر اس ٹیکنالوجی کو سیکورٹی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سمارٹ فون کے پاس ورڈ ٹائپ کرنے کے لیے سکرین پر ٹائپ کرنا نہیں پڑے گا بلکہ صرف سوچنا پڑے گا۔ آپ ذہن میں پاس ورڈ گانا گائیں گے فون ان لاک ہو جائے گا۔ حال ہی میں ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں ایک پینل نے اس ٹیکنالوجی کے خطرات سے بھی آگاہ گیا۔(جاری ہے)
موجودہ ٹیکنالوجی میں ہیکر ہماری ڈیوائس سے ڈیٹا چراتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد ہیکرز ہمارے ذہن میں دفن معلومات کو بھی چرا سکیں گے۔ نیتا فاراہانے ، جو ڈیوک یونیورسٹی میں لا اینڈ فلاسفی کی پروفیسر ہے، بتایا کہ یہ 2 فیکٹر شناختی عمل سے بہت آگے کی چیز ہے۔ اس میں آپ اپنے نیورل سگنیچر کریں گے، نیورل سگنیچر کو پاس تھاٹس(Pass Thoughts) کا نام بھی دیا گیا ہے۔ پروفیسر نیتا نے بتایا کہ ہر شخص ایک ہی چیز کے بارے میں مختلف طرح سے سوچتا ہے، اس لیے کوئی بھی کسی گانے یا کسی اور خیال کو اپنا پاس تھاٹ بنا سکتا ہے۔پروفیسر نیتا کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد لوگ اپنی دماغی صحت کی معلومات کو ڈاکٹروں سے آن لائن شیئر کر سکیں گے، جس کے بعد ڈاکٹر اُن کی دماغی بیماریوں کو تشخیص کر سکیں گے۔ڈاکٹر نیتا نے خبردار کیا کہ انسانی دماغ کے حساس ڈیٹا کو ہیکر ہیک بھی کر سکتے ہیں۔پروفیسر نیتا نے بتایا کہ اس وقت کسی کو بھی اپنا دماغ پڑھنے سے روکنے کے لیے کس قسم کا قانونی تحفظ دستیاب نہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.