منجمد مچھلی گرم پانی میں ڈالنے سے زندہ ہوگئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 26 جنوری 2016 12:35

منجمد مچھلی  گرم پانی میں ڈالنے سے زندہ ہوگئی

نانجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2016ء) چین میں فلمائی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب برف میں منجمد برف کی سی سخت ایک مچھلی کو گرم پانی میں ڈالا گیا تو اس وہ زندہ ہوگئی اور خود سے ہی تیرنے لگی۔ خبروں کے مطابق یہ ویڈیو جمعے کے دن چین کے صوبے جیانگسو میں فلمائی گئی تھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص نے فریزر میں سے برف کی طرح سخت جمی ہوئی مچھلی نکالی اور اسے ایک بڑے ٹب میں ایک صحت مند تیرتی ہوئی مچھلی کے ساتھ چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ایک منٹ تک مچھلی کی جمی ہوئی حالت ختم ہونے لگی اور ایک منٹ بعد ہی اس نے بہت آہستگی سے تیرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد وہ مچھلی بالکل عام صحت مند مچھلیوں کی طرح تیرنے لگی۔ جلد ہی پہلے سےموجود صحت مند مچھلی اور جمی ہوئی مچھلی میں فرق کرنا مشکل ہوگیا۔. اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے طرح طرح کے سوالات اٹھائے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مچھلی میں اینٹی فریز پروٹین ہوتے ہیں، جو جمنے کے عمل کے دوران اسے نقصان نہیں پہنچاتے۔