نادرا سکھر ریجن نے مختلف اضلاع میں موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کردیا

منگل 26 جنوری 2016 12:07

سکھر ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) نادرا سکھر ریجن نے مختلف اضلاع میں لوگوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بناکر دینے کیلئے 5فروری تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع سکھر کے نیشنل رجسٹریشن سینٹر سکھر میں 25جنوری سے 5 فروری تک موبائل وین 11 موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح موبائل وین 14 خیرپور ضلع میں تعلقہ خیرپور اور تعلقہ کنگری کی یونین کاؤنسلز میں موجود رہے گی۔ موبائل وین 19 اسی تاریخوں پر تعلقہ ٹھری میر واہ کی یونین کاؤنسلز جبکہ موبائل وین نمبر 21 گمبٹ اور سوبھودیرو تعلقوں کی یونین کاؤنسلز میں موجود رہے گی۔ گھوٹکی ضلع کے نیشنل رجسٹریشن سینٹر گھوٹکی میں بھی 25 جنوری سے 5فروری تک ایک موبائل وین موجود رہیگی۔ لوگوں کو شناختی کارڈ کی سہولت مہیا کرنے کے لئے موبائل وینز گشت پر رہیں گی۔ عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا تصحیح کے سلسلے میں درج بالا تاریخوں پر نادرا کی گشتی موبائل ٹیموں سے رابطے میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :