میکسیکو،آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے باعث ایئرپورٹ بند

منگل 26 جنوری 2016 12:06

ریو ڈی جنیرو ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) میکسیکو میں آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے باعث ایئرپورٹ 3گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے پبلہ شہر میں متحرک آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ اور دھواں17 میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر راکھ جمع ہوگئی۔ حکام نے ایئرپورٹ سے راکھ ہٹانے کے لئے ایئرپورٹ کو 3گھنٹوں کے لئے بند کر دیا ۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کے دوران پروازوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئیں۔