امریکا ، برفانی طوفان سے ہلاکتیں 33سے تجاوز کر گئیں

منگل 26 جنوری 2016 12:06

واشنگٹن۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) امریکا میں تاریخ کے دوسرے بدترین برفانی طوفان کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد 33سے تجاوز کر گئیں جبکہ زندگی کو بحال کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکاکے مشرقی علاقوں میں تاریخ کے دوسرے بدترین برفانی طوفان کے دوران جمعہ سے اتوار تک برفباری کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد 33 سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زیادہ ہلاکتیں سردی میں دل کے دورے پڑنے ،گھروں اور گاڑیوں میں ہیٹنگ کے دوران کاربن مونو آکسائیڈ جمع ہو نے سے ہوئی ہیں۔دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن شہر میں زیر زمین ریلوے کے نظام کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے ۔واشنگٹن کے تینوں ہوائی اڈوں سے فضائی سروس بحال کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری دفاتر بند رھے ۔ واشنگٹن میں حکام کا کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی کے پوری طرح بحال ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔واشنگٹن اور اس کے گرد و نواح میں سکول تاحال بند ہیں جبکہ کانگریس میں متعدد مسودہ قانون پر ہونے والی رائے شماری بھی ملتوی کر دی گئی تاہم سپریم کورٹ میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :