پشاور،ڈاکٹر سلمان شہزادکے قتل میں ملوث تیسرا ملزم گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 11:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) سی ٹی ڈی پشاورنے ڈاکٹر سلمان شہزادکے اغواء اورقتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق 19 دسمبر 2015 کو پشاور کے ڈاکٹرسلمان شہزاد کو ایک کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغواء کیاگیاتھا۔ جنہیں تاوان نہ ملنے پر قتل کردیاگیا۔ قتل میں ملوث ملزمان ڈاکٹراحمد علی اورڈاکٹر حسیب انور کو پہلے ہی گرفتارکیاجاچکا تھا جس کے بعد تیسرے ملزم حبیب الرحمان کو جنرل بس سٹینڈحاجی کیمپ پشاور سے گرفتار کیاگیا ہے۔ ملزم سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :