کراچی پولیس کاکریک ڈاوٴن،4 خواتین سمیت 100 مشتبہ زیر حراست

منگل 26 جنوری 2016 11:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارراوئیوں میں 9 ملزمان گرفتار کیے جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 100 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا۔ پولیس کے مطابق لانڈھی اور کورنگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلدیہ ٹاون اور ملیر ہالٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارراوئیاں کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کا تعلق 2 الگ الگ سیاسی جماعتوں سے ہے۔ لیاری نوالین میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار عزیر بلوچ کے ملزم میرو بلوچ کو گرفتار کر لیا،جو قتل سمیت جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ لانڈھی یوسی 44 میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ادھر اورنگی ٹاون میں پاپوش قبرستان کے قرین اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :