نجکاری نہیں ہونے دیں گے، پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی

منگل 26 جنوری 2016 11:17

نجکاری نہیں ہونے دیں گے، پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2016ء) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی، آج تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دو فروری سے فضائی آپریشن بھی معطل کرنے کی دھمکی دے دی ۔ پی آئی اے کی نجکاری کا قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے خلاف ملازمین نے دفاتر میں کام چھوڑ دیا ہے اور بکنگ بند کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پی ئی اے کی نجکاری کا بل منظور کرانے کے خلاف کوئٹہ میں پی آئی اے کے ملازمین نے دفتر میں کام چھوڑ کر ٹکٹوں کی بکنگ ، کارگو اور کورئیر سروس بند کر دی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو کارپوریشن سے پبلک لیمیٹڈ میں تبدیل کر کے شب خون ماراہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی ۔