پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج سے ایک ہفتے کے لیے بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 11:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : سردی کی شدید لہر کے باعث صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج سے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث تمام اسکولز ایک ہفتہ تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا اطلاق آج سے 31 جنوری تک ہو گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بچوں کے بیمار پڑنے اور والدین کے پریشانی کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب کے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پرائیویٹ اسکولز بھی 31 جنوری تک بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :