افغانستان :ڈرون حملے میں ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ کے بیٹے اور خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:58

ننگر ہار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) افغانستان میں امریکی ڈرون کے حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے بیٹے اور خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی جاسوس طیارے نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ کے گھر پر ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں فضل اللہ کے بیٹے اور خاتون سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح سوات آپریشن شروع ہونے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کا امیر فضل اللہ افغانستان بھاگ گیا تھا۔