لبنان ‘فلسطین اور اردن میں برفباری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 10:57

عمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) بحیرہ روم کے ساحل سے ملنے والے ممالک کو سفید چادر نے اپنے دامن میں سمیٹ لیا ہے اور شمال مشرقی یورپ سے آنے والے ہوا کے کم دباوٴ نے لبنان کے بلند مقامات کو برف سے ڈھکے قدرتی فن پاروں میں تبدیل کردیا ہے۔ اس دوران بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا ہے، جب کہ انتہائی تیز ہواوٴں کے نتیجے میں سمندری موجوں کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وسطی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر شام میں بھی اسی سے ملتے جلتے موسم کی آمد ہوچکی ہے جہاں شمالی علاقوں کی اکثریت برف میں ڈھک چکی ہے جب کہ جنوب کی جانب دیگر شہروں میں درجہ حرارت بڑی حد تک کم ہو کر 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اردن کے بھی مخلتف علاقوں میں بالخصوص شام کے اوقات میں برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔

یہاں جامعات نے طلبہ کی سلامتی کے مقصد سے تعلیمی سیشن کو موٴخر کردیا ہے، جب کہ توقع ہے کہ برفانی طوفانی ہواوٴں کے نتیجے میں ملک میں صبح کے وقت کاروبار زندگی مفلوج ہوسکتا ہے۔فلسطین میں محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباوٴ کی شدت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران مغربی کنارے کے جنوب میں متعدد علاقوں میں برف باری ہوئی ہے جب کہ رام اللہ، نابلس اور جنین کے شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شدید سردی اور آندھی اور طوفان کا بھی سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ برفانی طوفان رواں ہفتے کے اختتام سے قبل اپنی شدت میں کمی ہونے سے پہلے سعودی عرب کے شمالی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :