پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیمیں مکمل کرنے اور رکنیت سازی کا عمل

چیئرمین بلال بھٹو کی قائم کردہ کمیٹی کا لاجر اجلاس پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی رہائش گاہ پر 28جنوری کو پشاور میں طلب

پیر 25 جنوری 2016 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیمیں مکمل کرنے اور رکنیت سازی کا عمل شروع کرنے کے حوالے سے صوبائی قیادت اور چیئرمین بلال بھٹو کی قائم کردہ کمیٹی کا لاجر اجلاس 28جنوری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پیر کے روز پشاور میں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر ابتدائی اجلاس صوبائی صدر خانزادہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری محمدہمایوں خان، رحیم داد خان، مسعود کوثر، لیاقت شباب، اعظم آفریدی، اکبرخان ایڈووکیٹ، سید ایوب شاہ اور مصباح الدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی قائدین نے صوبہ میں پارٹی رکنیت سازی اورنامکمل تنظیموں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی صدر خانزادہ خان ،جنرل سیکرٹری ہمایون اور دیگر قائدین نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی کو فعال بنایا جارہا ہے صوبہ کی قیادت آنے والے عام انتخابات سے قبل تمام قیادت اور جیالوں کو متحد کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نامکمل تنظیموں کو جلد از مکمل کرنے اور رکنیت سازی کا عمل شروع کرنے کے لئے اسی ہی ہفتے28جنوری کو پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی دیرینہ قیادت کا لاجر اجلاس طلب کر لیاگیا ہے۔جس میں پارٹی میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں اجلاس میں باچاخان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سکول و کالج کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اجلاس میں شہدا باچا خان یونیورسٹی کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی اور ان کے درجات بلندی کے دعا کی گئی ۔