سندھ میں مدر سو ں کی رجسٹریشن کا مر حلہ مکمل ہو چکا ہے،عبدالقیوم سومرو

صدر وفا ق المدا رس العربیہ پا کستا ن مو لا نا سلیم اﷲ خا ن سے مدرسہ جا معہ فا رو قیہ کرا چی میں ملا قات

پیر 25 جنوری 2016 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذہبی امو ر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے جا معہ فا رو قیہ کرا چی کا دورہ کیا اس مو قع پر صدر وفا ق المدا رس العربیہ پا کستا ن مو لا نا سلیم اﷲ خا ن سے ملا قات کی ۔ملا قا ت میں مو جو دہ ملکی حا لا ت پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔۔ انہو ں نے جمعہ کے خطبہ کے حوالے سے صدر وفا ق المدا رس العربیہ پا کستا ن سے ان کی را ئے بھی در یا فت کی ۔

انہو ں نے کہا کہ سندھ میں مدر سو ں کی رجسٹریشن کا مر حلہ مکمل ہو چکا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مدرسو ں سے تعلیم حا صل کر نے والے طا لب علمو ں کے لئے حکومت سے ان کی تعلیم کے مطابق نو کریو ں کے لئے بھی مشا ورت جا ر ی ہے ۔ اس مو قع پر ڈاکٹر عبدالقیو م سو مرو کا کہنا تھا کہ دہشت گر دی کے خلاف ہم سب کو ملکر یکجہتی کا اظہا ر کر نا چا ہئے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر صدر وفا ق المدا رس العربیہ پاکستا ن مو لا نا سلیم اﷲ خا ن نے مکمل تعا ون کی یقین دہا نی کرا ئی اور صو بہ سندھ کی تما م مسا جد میں ایک خطبہ جمعہ کی تجویز کو بھی سر اہا ۔

اس مو قع پر مولانا عبداﷲ خا لد اور دیگر علما ء بھی مو جو د تھے ۔بعد ازا ں وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذہبی امو ر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے اپنے دفتر میں محکمہ اوقا ف کے اعلیٰ افسرا ن سے میٹنگ کے دور ان بتا یا کہ محکمہ اوقا ف کے ملا زمین کی تر قی کے لئے شفا ف طر یقہ کار اختیا رکیا جا ئے گا اور اس ضمن میں میر ٹ و کا رکر دگی کی بنیا د پر فیصلہ کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :