قراقرم یونیورسٹی کی پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر

پیر 25 جنوری 2016 23:03

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامی افسران نے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کامیابی سے مکمل کرلیا ۔تربیتی ورکشاپ کا اہتمام KIUکے کوالٹی انہاسمنٹ سیل (QEC)نے آئی ایم سائنسز پشاور کے ماہرین کے تعاون سے کرایا تھا، جس کیلئے ہائرا یجوکیشن کمیشن نے ماڈرن یونیورسٹی گورننس پروگرام بابت انڈیجنس آن کیمپس ٹریننگ کے تحت مالی تعاون حاصل تھا۔

تربیتی ورکشاپ کا موضوع "فنانشل منجمنٹ و آڈٹ، ہیومین ریسورسز ڈولپمنٹ و سروس امور "تھا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں منیجر ہیومن ریسورسز ، اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک سمیت 15ایڈمن آفیسرز شریک ہوئے۔ آئی ایم سائنسز پشاور کے ماہرین جن میں مختلف یونیورسٹیوں کے سابق رجسٹرار ، ٹریثررار، سابق اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان سمیت ماہرین نے تعلیمی ادارو ں میں مالی ، انتظامی، اکیڈمک، امتحانی ،آڈٹ، منصوبہ بندی کے بارے میں لیکچرز دیئے اورکیس سٹڈی و گروپ ڈسکشن کے ذریعے عملی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء ورکشاپ کو باقاعدہ سرٹیفیکٹ دیا گیا۔ سرٹیفیکیٹ آئی ایم سانئسز کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے تقسیم کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹرنے کامیابی سے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکبادی ۔ QECکے ڈائریکٹر میر تعظیم اختر نے اپنے خطاب میں مالی تعاون کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اوربہترین سروس اور ماہرین فراہم کرنے پر آئی ایم سائنسز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔