راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، پتنگ بازوں اورافغانیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 25 جنوری 2016 22:37

راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، پتنگ بازوں اورافغانیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ مورگاہ پولیس نے سراج الدین سے 510گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عمران شاہ سے 330گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے امتیاز حسین سے 330گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے سیف خان سے 150گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے دلدار مسیح سے 35لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے امیر خان کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ برآمد کر لیے۔

تھانہ کہوٹہ پولیس نے یاسر عباس کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے 81پتنگیں برآمد کر لی۔ تھانہ مری پولیس نے ناصر خان اور علی خان کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہتے ہوئے گرفتارکر کے ان کیخلاف 14فارنر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :