شعبہ انفورسمنٹ کے عملہ کا ہفتہ انسدادِ تجا وزات مہم کے خلاف آپر یشن‘ 8ٹرک سا ما ن قبضے میں لے لیا

پیر 25 جنوری 2016 22:35

راولپنڈی ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ کی خصو صی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ کے عملہ کا ہفتہ انسدادِ تجا وزات مہم کے خلاف آپر یشن کر تے ہوئے 8ٹرک سا ما ن قبضے میں لیا ۔تر جما ن کینٹ بورڈ قیصر محمو د کے مطا بق شعبہ انفورسمنٹ کے عملہ نے کینٹ کے مختلف علاقوں صدر ، پشا ورروڈ ، گو لڑہ موڑ ، آلہ آبا د ، ویسٹریج ، ٹینچ بھا ٹہ ، ڈھو ک سیداں اور چو نگی نمبر 22سے تجا وزات کے خلاف گر ینڈ آپر یشن کر تے ہو ئے 8ٹرک سامان قبضہ میں لےئے جس میں لا تعداد کا ؤنٹر ، ریڑ ھیاں ، ٹیبل اور چھا بے شا مل ہیں۔

اس موقع پر انفورسمنٹ عملہ کو ریڑ ھی با نوں اورچھا بڑی وا لوں سے مزاحمت کا سا منا بھی کر نا پڑا ۔اس ضمن میں کینٹ انتظا میہ ضبط کیا جا نے وا لا سا مان و اپس کر نے کی بجا ئے توڑنے کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر ڈا کٹر صا ئمہ شا ہ نے اس سلسلہ میں تا جر برا دری کو پہلے سے اعتماد میں لیا ہوا ہے کہ تجا وزات کے خلاف آپر یشن میں تا جر برا دری کینٹ بور ڈ انتظا میہ کے سا تھ بھر پور تعا ون کرے گی تا کہ سٹرکوں اور با زا روں پر سا مان رکھ کر فروخت کرنے والوں کی حو صلہ شکنی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

با زا روں سے مستقل تجاوزات کے خا تمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بھر پور آپر یشن کیا جا رہا ہے اس آپریشن کے دوران سختی برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو خا طر میں نہ لانے کا عزم ظا ہر کیا گیا ہے ۔