اے سی کینٹ کی گرانفروشی کے خلاف کارروائی‘ صدر کے علاقے میں مہنگے داموں پھل فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کو چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد

پیر 25 جنوری 2016 22:35

راولپنڈی۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ڈاکٹر ستائش نے پیر کے روز گرانفروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران صدر کے علاقے میں مہنگے داموں پھل فروٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ شہریوں سے مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لیئے ٹیمیں متحرک ہیں اور عوامی شکایات پر گرانفروشوں‘ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جار ہا ہے۔

ڈاکٹر ستائش نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اشیائے خورد و نوش کے منظور شدہ نرخنامے دکانوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور منظور کردہ نرخوں سے زائد ہر گز وصول نہ کریں ․ اے سی کینٹ کے دورے کے دورے نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دکاندارو ں میں کھلبلی مچ گئی اور کئی دکاندار اپنی دکانیں بند کر کے بھاگ گئے ۔