سلیمان خیل قوم کا شناختی کارڈز کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر پشاور اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا علان

پیر 25 جنوری 2016 22:08

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) سلیمان خیل قوم نے شناختی کارڈز کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر پشاور اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا علان کردیا ، یہ اعلان سلیمان خیل قوم کی ایک مشترکہ جرگہ میں کیا گیا جس میں سلیمان خیل قوم اور اسکی زیلی شاخوں کے قبائلی عما ئدین اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، سلمان خیل قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے جرگہ میں معروف روحانی شخصیت پیر سید آغا کاظم گیلانی المعروف پیر پٹھان ، نواب آف ٹانک نوابزادہ سعادت خان نے بھی خصوصی شرکت کی، جرگہ سے سلیمان خیل قومی موومنٹ کے صدر رمضان خان سلیمان خیل، چیئر مین حاجی عالم خان، ماہر تعلیم اور اساتذہ یونین کے جنرل سیکریٹری اولیاز خان وزیر، مولانا محمد اﷲ، جنرل سیکریٹری اﷲ داد خان، اکبر خان سلیمان خیل، نے خطاب کیا، جبکہ اکا خیل قوم کے سربراہ ضلع ممبر ڈیرہ یحیٰ خان اکا خیل، استرانہ قبیلہ کے نوجوان رہنماء اور ضلع مبر ڈیرہ طاہر زمان استرانہ بھی جرگہ میں موجود تھے نواب آٖ ف ٹانک نوابزادہ سعادت خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پشتون قوم کے حقوق تلف کئے جا رہے ہیں، پاکستان کے حصول کے لیئے ہم نے ریفرنڈم میں ووٹ دیکر یہ ملک حاصل کیا، مگر اب ہمیں اپنے ہی ملک میں شناخت کا نہ دیا جانے افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ پشتون قبائل اور سلمان خیل قوم محب وطن اور ہزاروں سالوں سے یہیں مقیم ہیں ان کو نادرا اور پولیٹیکل انتظامیہ کی زیادتیوں کا سامنا ہے جو افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اس روش کو ترک کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کو دولخت کیا دہشت گرد تو وہ تھے مگر انہیں اقتدار پر بٹھایا گیا اور جن لوگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم پر میرے آباؤ اجداد کی محنت سے قیام پاکستان کے لیئے ووٹ دیا تھا انہیں شناختی کارڈ سے محروم رکھنا کہاں کی محب وطنی ہے، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں علاقہ کے تمام پشتون قبائل سلمان خیل قوم کے ساتھ ہیں، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ سلیمان خیل قوم اور اسکی زیلی شاخیں قیام پاکستان سے قبل کی اسی خطہ میں آباد ہے مگر پولیٹیکل انتظامیہ ہمارے بچوں کے ڈومیسائل بنانے سے انکاری ہیں اور نادرا ہمیں شناختی کارڈز نہیں بنا رہا ، انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ آزاد کشمیر کی آزادی میں قبائل اور سلمان خیل قوم نے کردار ادا کیا، جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں سب سے پر امن علاقہ سلیمان خیل قوم کا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسندی کی سزاء ہمیں پاکستانی شناخت سے محروم رکھ کر دی جا رہی ہے جو افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اب تک جتنے بھی آپریشن ہوئے اس میں سلیمان خیل قوم کا ایک بھی فرد مجرم نہیں تھا، ملک بھر کے قبائلی علاقہ جات میں پاک فوج تعینات ہے جبکہ سلمان خیل قوم کے علاقہ میں آج بھی ایف اور ملیشیاء تعینات ہے اور ہمارے علاقہ میں کسی بھی غیر ملکی یا دہشت گرد کو داخل ہونے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اگر نادرا نے ہمارے شناختی کارڈز کا اجراء نہ کیا اور بلاک شناختی کارڈ بحال نہ کئے تو ہم احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :