کمشنر پشاور کی زیر صدارت باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس

پیر 25 جنوری 2016 19:22

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کمشنر پشاور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آر پی او سعید وزیر ، سیکرٹری ایجوکیشن پختون خوا ، دپٹی کمشنر چارسدہ اور ڈی پی او چارسدہ نے شرکت کی۔ اجلا س میں یونیورسٹی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے تحقیقات کے عمل پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ، ڈاکٹر فرہاد، رجسٹرار ڈاکٹرحامد اﷲ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر شکیل، سیکورٹی انچارج محمد اشفاق خان، پبلک ریلیشن آفیسر سیعد خان خلیل اور آئی ٹی انچارج شاہ فیصل سے یونیورسٹی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے بیانات قلم بند کیئے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والے سیکورٹی گارڈز کو شاباش دی۔