وفاقی پولیس کی کارروائیاں،46 ملزمان گرفتار ، قبضے سے مال مسروقہ، اسلحہ، منشیات برآمد ،مقدمات درج

پیر 25 جنوری 2016 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 37 بھکاریوں سمیت 46 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مو با ئل فون ما لیتی 1لا کھ 30ہزارروپے، 275گر ام چرس، ہیر وئن ، اسلحہ02پسٹل ، ایک 12بور گن معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران37 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس نے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمان طا ہر علی ، جعفر علی اور ملزمہ مسما ۃ زہرہ بی بی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو با ئل فون ما لیتی 1لا کھ 30ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نول نے قتل کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم طفیل خان کے انکشاف و نشا ند ہی پر 12بو ر گن بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت ملزم آ صف کو گرفتار کر کے 120 گرام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھا نہ بھا رہ کہو پو لیس نے دوران گشت ملزم عبدالقادر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم احسان طا رق سے پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم حما د الحسن کو گرفتار اس سے 275گر ام چرس بر آمد کرلیا ۔جبکہ چوری کی واردات میں ملو ث ملزم فیا ض مسیح کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :