لاہور،گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ،غا زی روڈ کے رہائشیوں کا فیروز پور روڈ پر ٹریفک بلاک کر احتجاج
گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں، مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سوئی گیس کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے‘ مظاہرین کی دھمکی
پیر 25 جنوری 2016 19:18
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ،گیس کی شدید قلت کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت نے بحرانی صورتحال اختیار کر رکھی ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ ڈیڑھ ،دو ماہ سے گیس مسلسل بند ہے جبکہ جن علاقوں میں گیس آرہی ہے وہاں پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
گزشتہ روز غازی روڈ کے مکینوں نے فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔(جاری ہے)
مظاہرین کا کہنا تھاکہ گھروں میں گیس نام کی کوئی چیز آتی نہیں لیکن ہزاروں روپے کے بل بھجوائے جارہے ہیں ۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا گھیرا ؤ کیا جائے گا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے ناشتہ کیے بغیر ہی سکول جانے پر مجبور ہیں۔ پولیس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ محلہ شاہ گدا، لاریکس کالونی، اندرون لاہور،چونگی امر سدھو کے رہائشیوں نے بھی گیس کی قلت کے خلاف مظاہرے کئے ۔ گوجرانوالہ ، کوٹ مومن ،سیالکوٹ، نارووال کے مختلف مقامات پر بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ دوسری طرف طلب میں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہو سکی ۔ گزشتہ روز بھی مختلف شہری علاقوں 6سے 8جبکہ دیہی علاقوں میں 11سے 13گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.