کراچی، پاکستان اسلامی ملک ہے جس کا آئین قرآن و سنت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے،علامہ نا ظر عباس

پیر 25 جنوری 2016 19:08

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس کا آئین قرآن و سنت کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جس کی کوئی شِق متصادم نہیں ہے اور آئینِ پاکستان کی خوبی یہ ہے کہ پاکستان میں تمام مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ اس آئین کا احترام کرتے ہیں لیکن گزشتہ چند روز سے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مزہبی امور قیوم سومروں کی جانب سے امن کمیٹی کا قیام اور نمازِ جمعہ کے خطبات کو سرکاری طور پر کرنا کاملِ تشویش عمل ہے جس سے علماء اور مزہبی جماعتوں میں بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں اور اس بیان سے اسلام کے خلاف سازش کی بُو آتی ہے، اس سے قبل بھی اسلام کے نام پر اسی طرز پر امن کمیٹیاں قائم کی گئیں اور اس کے بعد اس کمیٹی کے جو فیصلے سامنے آئے تو وہ اسلام او ر آئینِ پاکستان سے متصادم ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس ملک میں اسلام سے محبت و عقیدت رکھنے والے لوگ بستے ہیں لہٰذا ں کوئی ایسا قانون جو مذہبی آزادیوں پر پابندی لگاتا ہو کسی ایسے قانون کو نہیں مانتے لہٰذا ں وزیرِ مذہبی اُمور قیوم سومرو اپنے اس بیان کو واپس لیں کہ جس میں سرکاری سطح پر خطبۂ جمعہ کرنے کی بات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :