ملتان میں سوائن فلو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،مجموعی تعداد پانچ ہو گئی

پیر 25 جنوری 2016 13:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ملتان میں سوائن فلو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا‘ شہر میں وائر س سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے قاسم بیلا کے رہائشی 20 سالہ سہیل کو چند روز قبل سوائن فلو وائرس میں مبتلا ہونے پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم پیر کو زیر علاج نوجوان ڈم توڑ گیا جس کے بعد شہر میں سوائن فلو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 ہو گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :