نوشہرو فیروز ،تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر ، سول جج مورو عمران میمن سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 25 جنوری 2016 13:41

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) نوشہرو فیروز میں کنڈیارو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں سول جج مورو عمران میمن سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق کنڈیارو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی افسوسناک حادثے میں سول جج مورو عمران میمن اور ان کے ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سول جج گمبٹ سے مورو جارہے تھے۔