سی ڈی اے کا کچی آبادی آئی الیون اسلام آباد میں قبرستا ن مسما ر کر نے کا فیصلہ

پیر 25 جنوری 2016 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) گزشتہ سال کچی آبادی آئی الیون اسلام آباد سے ہزاروں افراد کو نکالنے بعد اب سی ڈی اے نے ان کے اباواجداد کی قبروں کو مسمار کرکے ان کی باقیات ایچ الیون قبرستان منتقل کرنے کی منصوبہ بند ی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر سی ڈی اے نے ایسا کیاتو یہ اسلا م آباد کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا ایسا عمل اور اپریشن ہوگا۔

جولائی 2015 میں سی ڈی اے نے یہ کچی آبادی مسمار کردی تھی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسڑیشن شہباز طاہر نے کہا ہے کہ ہم آئی الیون سیکڑ سے قبریں ایچ الیون میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی فنانس ونگ کو ایک سمری بھیجی گئی ہے جس میں 6 ملین روپے کی رقم طلب کی گئی ہے اور جیسے ہی یہ رقم ملتی ہے تو ہم چار ماہ کے اندر اندر یہ قبریں شفٹ کردیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے سی ڈی اے اپریشن کے بعد آئی الیون کچی بستی کے مکین راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر ہیں جن میں اکثریت قبائلی پٹھانوں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :