سعودی عرب، ٹانگوں پر شراب کی بوتلیں چپکا کر آنے والا اسمگلر گرفتار
سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 12:11
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء): کنگ فہد کاز وے پر موجود کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ شراب کی بوتلیں ملزم نے چپکنے والی ٹیپ کی مدد سے اپنی ٹانگوں پر باندھ رکھی تھیں جسے مسافر نے اپنے کپڑوں سے بخوبی چھُپا رکھا تھا۔
(جاری ہے)
اس تمام حکمتٍ عملی کے باوجود کسٹم حکام نے اس شخص کی تلاشی کے دوران شراب کی 14 بوتلیں بر آمد کر لیں۔
کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ایسی ہی ایک چال اس سے قبل گذشتہ ماہ ستمبر میں بھی ایک مسافر نے چلی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔شراب فروشی پر سخت سزا کے اعلان کے باوجود شراب کی اسمگلنگ مسلسل جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ ہفتے بحرین سے آنے والی شراب کی دو شپمنٹس کو بھی سیل کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.