پشاور میں شدید دھند کا سلسلہ جاری،باچا خان ایئر پورٹ پر فلائٹس معطل

پیر 25 جنوری 2016 11:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) پشاور میں شدید دھند کی صورت حال تاحال برقرار ہے، اس وجہ سے موٹر وے پر ٹریفک اور باچا خان ایئر پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ اندرون شہر گاڑی کا چلانا بھی محال ہو گیا ہے۔گزشتہ روز شام سے جاری شدید دھند کی لہر اب بھی پشاور میں برقرار ہے، اس دوران حد نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

شدید دھند کی وجہ سے کل سے پشاور تا اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے، پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی معطل ہے جبکہ شہر کے اندر گاڑی چلانا محال ہو گیا ہے، اس وجہ سے طلبہ کا تعلیمی اداروں کو پہنچنا، ملازمین کا دفتر جانا اور عام لوگوں کے لیے معمولات زندگی شروع کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف کام بن چکا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں دھند کی حالیہ لہر آئندہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم دن میں تھوڑے وقت کے لیے دھند ختم ہو سکتی ہے۔