نیشنل ایکشن پلان : بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف 1935 کارروائیاں‘ 9176 افراد کو حراست میں لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 11:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سینکڑوں آپریشن کیے گئے جس میں متعدد دہشتگرد مارے گئے اور ہزاروں مشتبہ افراد کوحرا ست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف اب تک 1935 کارروائیاں کی گئیں جن میں 9176 افراد کو حراست میں لیا گیا۔کو ئٹہ، پشین،ڑوب،خضدار،آواران،تربت،پنجگور،قلات، ہرنائی،زیارت اورلورالائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے423 دہشت گردوں کی گرفتارکیا اور9 ہزار سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔مذہبی منافرت اور لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر درجنوں مساجد اور مدارس کیخلا ف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :