لاہور ہائی کورٹ نے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے
اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطاء کی بازیابی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 11:52
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطاء کی بازیابی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔
(جاری ہے)
اسسٹنٹ پروفیسر کی اہلیہ عاصمہ غالب کی طرف سے دائردرخواست کی سماعت جسٹس محمد شمیم نے کی ، وکیل اسد بٹ نے کہا کہ پروفیسر غالب عطاء کو7 دسمبر کو پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار کیا۔
غالب عطاء کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ہے، ایک ماہ گزرنے کے باوجود انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔وکیل نے استدعا کی کہ غالب عطاء کو بازیاب کراکر کسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.