اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 11:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدتٍ ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ جب سے آرمی چیف اقتدار میں آئے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اور ملکی امن وامان میں نمایاں بہتری آئی ہے،جس کے پیشٍ نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدتٍ ملازمت میں توسیع کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتٍ عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے ۔واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف رواں برس ریٹائر ہورہے ہیں تاہم آئین کے تحت صدرٍ مملکت وزیر اعظم کی سفارش پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع ممکن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.