چارسدہ : طلبا اور سٹاف کے حوصلے بُلند ، باچا خان یونیورسٹی آج سے کھُل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 11:26

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ کے بعد آج باچا خان یونیورسٹی کو طلبا اور سٹاف کے لیےکھول دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے اس المناک واقعہ نے بھی یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کے حوصلے اور ارادوں کو ڈگمگانے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

رواں برس 20 جنوری کو باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔ تاہم آج دوبارہ کھُلنے پر یونیورسٹی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ باچا خان یونیورسٹی حادثے میں طلبا سمیت 21 افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :