جیکب آباد، زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 1شخص جاں بحق،5زخمی

پیر 25 جنوری 2016 11:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) جیکب آباد میں زمین کے تنازعے پر گلوانی برادری کے گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلوانی برادری کے 2گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقہ مولاداد میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں اور لاش کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کردیا ہے جبکہ واقعات کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :