پشاور،پھندو چوک بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پیر 25 جنوری 2016 11:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) پشاورکے علاقہ انقلاب روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا۔ دھماکے میں مدرسہ کے افغان مہتمم سمیت چار افرادزخمی ہوئے تھے۔ پھندو چوک پشاورکے انقلاب روڈ پر گذشتہ روز دھماکہ ہواتھا۔

(جاری ہے)

دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیاگیا ہے۔ دھماکے کامقدمہ ایس ایچ او تھانہ چمکنی غفار خان کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج مقدمہ میں قتل و اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں مقامی مدرسہ کے افغان مہتمم قاری صلا ح الدین سمیت چار افراد ذخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :