سرگودھا،بھلوال روڈ پر باراتیوں کی بس الٹنے سے 16 افراد زخمی

پیر 25 جنوری 2016 11:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) سرگودھا میں بھلوال روڈ پر باراتیوں کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عباس کی بارات سالم سے لالیاں واپس جا رہی تھی کہ بائی پاس کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے بس الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :