گوجرانوالہ،مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

پیر 25 جنوری 2016 11:23

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) گوجرانوالہ میں سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث گوجرانوالہ میں سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :