دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی میں تدریسی عمل دوبارہ بحال

پیر 25 جنوری 2016 11:22

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے 4 روز بعد ایک مرتبہ پر تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی لیکن اس کے باوجود باہمت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر تعلیم کے حصول کے لئے یونیورسٹی پہنچ گئی، یونیورسٹی طلبا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمیں ڈرا نہیں سکتے انہیں قلم کی طاقت سے شکست دیں گے۔

یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد تدریسی عمل کاباقاعدہ آغاز کیا گیاجب کہ طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کے اندر ہی ریلی بھی نکالی گئی ۔واضح رہے کہ 20 جنوری کو دہشت گردوں نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہوکر یونیورسٹی عملے سمیت 20 طالبعلموں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا جب کہ جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :