نوشہرہ ‘صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔ پرویز خٹک
اتوار 24 جنوری 2016 23:32
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی اشد ضرورت ہے سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف بھر پور اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے میں مستقل امن قائم ہو ‘ صوبائی حکومت ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے‘ انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف سے آل پارٹی کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے ایک بار پھر سیاسی اور عسکری قیادت کو مل کرسر جوڑناچاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نوشہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی ایک عظیم سانحہ ہے ‘پوری قوم سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کانہیں ہے‘ دہشت گردی سے سب متاثرہورہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گرد مزید تعلیمی اداروں پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اس لیے وقت کی ضرورت ہے وزیر اعظم نوا زشریف فوری طورپر سیاسی اور عسکری قیادت پرمشتمل آل پارٹی کانفرنس بلائیں تاکہ متفقہ لائحہ عمل طے ہوسکے ۔انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی طور پررہائش پذیر افراد کے خلاف بھر کاروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے افغان مہاجرین وفاقی حکومت افغانستان کے ساتھ ملکرافغان مہاجرین کی واپسی کاٹائم فریم بنائیں کیونکہ ہماری صوبے کی معیشت پہلے ہی دہشت گردی سے تباہ حال ہے اس لئے افغان مہاجرین مزید میزبانی نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی وجہ سے امن وامان کی صورت حال بھی خراب سے خراب تر ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے باڈر ز سیل کرکے صرف پاسپورٹ پرآمد ورفت کی اجازت ہونا چاہئے یا پھر افغان مہاجرین کوشہریت دی جائے تاکہ وہ کسی قانونی دائرے میں آسکیں اب تو کسی طور پرپاکستانی قانون کے تابع نہیں ہیں۔انھوں نے خیبرپختونخوا کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ارد گرد کے ماحول کاجائز ہ لیں اورمشکوک افراد کی سرگرمیوں سے پولیس کنٹرول رومز کواطلاع دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.