پاکستان اورترکی کے درمیان کنٹینر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز

اتوار 24 جنوری 2016 23:28

پاکستان اورترکی کے درمیان کنٹینر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کیلئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24جنوری۔2016ء) پاکستان نے سہ فریقی انتظامات کے تحت اقتصادی تعان تنظیم(ای سی او) کی سرپرستی میں ایران کے راستے پاکستان اورترکی کے درمیان کنٹینر ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے زرائع نے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے راستے پاکستان اور ترکی کے درمیان کنٹینر ٹرین سروس کا افتتاح 2009میں ہوا اور پہلا کنٹینر ٹرین 14اگست2009 کو اسلام آباد سے ترکی کیلئے روانہ ہوا تھا۔

دونوں ملکوں کے مابین ٹرین سروس دسمبر 2011تک جاری رہی۔موجودہ حکومت نے ٹرین سروس کی بحالی کیلئے 23نومبر 2013کو ترکی ریلوے کیساتھ ایم او یو پر دستخط کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوکو موٹو فیکٹری رسالپور کا استعددا کار میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ اگلے دس سالوں کے دوران ریلوے مسافروں اور مال کی نقل وحمل کیلئے 500ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :